چمن: طوفانی بارش سے 4 خواتین، 3 بچے جانبحق، 15 سے زائد زخمی

98

بلوچستان کے علاقے چمن میں شدید بارش سے تباہی مچ گئی، ابتک 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

چمن کے علاقے شن تالاب ‘ ٹھیکدار کلی سمیت کئی علاقوں میں مکانات زمین بھوس ہوگئے جبکہ گریڈ اسٹیشن مکمل پانی سے بھر چکا ہے جسکی وجہ سے بجلی کی سپلائی بند ہے۔

تین خواتین اور دو بچے شن تالاب کے علاقے میں سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں۔ کلی ٹاکی میں ریلے سے ریلوے ٹریک اُکھڑ گیا۔

رنگین چوک کے علاقے میں دیوار گرنے سے دو خواتین جاں بحق ہوئی ہیں دوسری جانب پڈو کاریز ڈیم ٹوٹنے سے سیلابی ریلا علاقے میں داخل ہوا ہے جبکہ نادرا ڈیم بھی ٹوٹنے کا خدشہ ہے ۔