نوشکی: مسلح افراد کا مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی

625

نوشکی سے آمد اطلاعات کے مطابق شہر کے قریب مسلح افراد کی بڑی تعداد نے آر سی ڈی شاہراہ پر دو گھنٹوں سے زائد ناکہ بندی کردی ہے، اس دوران چار افراد کے زخمی ہونے اور متعدد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

تاہم زخمیوں و ہلاکت افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد تمام گاڑیوں کو روک کر لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کررہے تھے۔

پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ سڑکوں پر سفر سے گریز کریں – تاہم انتظامیہ کی طرف سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں جبکہ شہر میں سیکورٹی کو الرٹ کردیا گیا ہے۔