آواران حملے میں دشمن کا ایک اہلکار ہلاک کیا ہے۔ بی ایل ایف

202

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آواران کے علاقے چوکو میں قائم دشمن فوج کی چوکی پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔

میجر گھرام بلوچ نے کہاکہ بی ایل ایف کے اسنائپر شوٹرز نے کل شام چھ بجے چوکو میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کرکے دشمن کے ایک اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔