‎تمپ، زامران اور مستونگ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

336

‎بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ای اے کے سرمچاروں نے تمپ، زامران اور مستونگ میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا جن میں چار دشمن اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

‎انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے تمپ میں جارحیت میں مصروف قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو کوہاڑ میں گزن کوہ کے مقام پر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کررہے تھے۔

‎انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے گھات لگاکر قابض فوج پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

‎جیئند بلوچ نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے ایک اور کارروائی میں گذشتہ شب مستونگ شہر میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

‎جیئند بلوچ نے کہا کہ بی ایل سرمچاروں نے 17 مارچ کی شب زامران میں کوہ تان کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور کم از کم مزید دو زخمی ہوگئے۔

‎ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔