گوادر: پاکستان فوج کی طرف سے سیلاب متاثرین میں زائد المعیاد سامان تقسیم

675

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حالیہ بارشوں کے بعد ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوکر مختلف مقامات پر پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ متعدد سرکاری اور غیر سرکاری ادارے متاثرین کی بحالی کے لیے سرگرم ہیں۔

تاہم گذشتہ روز گوادر کے علاقے گراب میں سیلاب متاثرین میں پاکستان فوج کی طرف سے خوراک کے پیکٹ تقسیم کئے گئے جو زائد المیاد نکلیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پاکستان فوج کی طرف سے انہیں خوراک کے جو پیکٹ دیئے گئے وہ سب زائد المیعاد ہیں۔

لوگوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں دیگر غیر سرکاری اداروں کے لئے مشکلات پیدا کرکے فوج انہیں امداد کے نام پر غیر معیاری اور زائد المیاد سامان دے رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مقامی لوگوں نے ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقسیم کئے گئے خوراک کے تاریخ زائد المیعاد ہیں۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ انہیں ایسے امداد کی کوئی ضرورت نہیں جو کھانے کے قابل نہیں ۔

مقامی لوگوں کے مطابق بیشتر خوارک جانوروں کے کھانے کے ہیں جو انہیں دیے گئے ہیں ۔