گوادر سیلاب زدگان کی امداد کے دوسرے مرحلے میں طبی کیمپ قائم کیئے گئے – ڈاکٹر ماہ رنگ

182

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی اس وقت گوادر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تین مرحلوں میں کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہماری ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے کیے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ دوسرے مرحلے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کرکے طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ تیسرے مرحلے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے بنیادی اشیاء فراہم کی جائیں گی۔