کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ، دو اہلکار زخمی

548

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں آج بروز پیر پاکستانی فورسز پر ہونے والے ایک حملے میں دو اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں دو اہلکاروں سمیت تین زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم حملے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت تاحال حکام نے ظاہر نہیں کی ہے۔ جبکہ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے شواہد اکھٹا کیے جارہے ہیں۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔