کوئٹہ ٹرانسپورٹ مالک پاکستانی فورسز پر تنقید اور احتجاج کے بعد کارروائیوں کی زد، معافی مانگ لی

431

پاکستانی فورسز ایف سی کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد بلوچستان کے ٹرانسپورٹ مالک کا گھیرا تنگ، گوداموں پر چھاپے مارے گئے-

گذشتہ روز بلوچستان میں چلنے والے السیف مسافر کوچ کے مالک نے کوئٹہ لک پاس چیک پوسٹ پر ایف سی کی بھتہ خوری کے خلاف السیف و دیگر ٹرانسپورٹروں کے ہمراہ احتجاجاً روڈ کو بند کردیا تھا-

کوچز کمپنی کے مطابق ایک کوچ سے روزانہ 30 ہزار روپے وصول کیا جاتا ہے اور اُنھیں بتایا کہ ہر کوچ سے 50 ہزار کی بھتہ فکس کردو اور اس چیک پوسٹ سے روزانہ پانچ کروڑ روپے کا بھتہ جمع ہوتا ہے جس کا کوئی ریکارڈ نہیں اور یہ رقم قومی خزانے میں جمع ہونے کی بجائے ایف سی کمانڈنٹ و دیگر افسران کے جیبوں میں چلا جاتا ہے۔⁦‪

اس حوالے سے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے السیف کوچ مالک نے ایف سی بلوچستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایف سی اہلکار ہمیں کہتے ہیں ہر گاڑی پر ٹیکس فکس کرو بعد ازاں جو بھی سامان اسمگل کرنا ہے ہمیں کوئی اعتراض نہیں جس سے کوچ مالکان شدید پریشان ہیں-

بعد ازاں اطلاعات کے مطابق السیف ٹرانسپورٹ مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انکے گوداموں پر چھاپے مارے گئے-

فورسز پر تنقید اور بھتہ خوری کے الزام کے بعد السیف ٹرانسپورٹ کے مالک نے ایک اور ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان سے معافی مانگ لی ہے انکے مطابق ویڈیو کا مقصد فوجی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا نہیں تھا جس پر وہ معذرت خواں ہیں-

واضح رہے کہ بلوچستان کے طویل و غرض کوئٹہ کراچی شاہراہ پر درجنوں ایف سی اور کسٹم چیک پوسٹس قائم ہیں جن پر مسافروں کوچز اور ایران سے تیل لانے والے گاڑیوں پر بھتہ خوری کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے جس بناء پر متعدد بار کوچز اور ٹرک مالکان نے احتجاجاً مرکزی شاہراہ کو متعدد بار بند کردیا ہے-

چند ماہ قبل بھتہ نا دینے پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک تیل بردار گاڑی کا ڈرائیور بھی اوتھل کے قریب گاڑی الٹنے سے جان کی بازی ہارگیا تھا جبکہ متعدد واقعات میں ایف سی اور کسٹم کے بھٹہ خوری سے تنگ کوچ اور ٹرک مالکان نے احتجاجاً اپنے گاڑیوں کو جلا دیا ہے-

کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر چلنے والے ٹرانسپورٹ مالکان و ڈرائیوروں کا الزام ہے کہ ایف سی انھیں بھتہ نا دینے پر تنقید کرتی ہے اور شکایت پر کوئی کاروائی نہیں ہوتی جبکہ حکومت بار بار دعویٰ کرچکی ہے کہ اس شاہراہ پر بھتہ خوری کو ختم کیا جائے گا-

السیف ٹرانسپورٹ مالک کے معافی کے بعد دیگر ٹرانسپورٹ مالکان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی کوئی ایف سی کے بھتہ خوری پر لب کشائی کرتا ہے تو اس کے ارد گرد گھیرا تنگ کیا جاتا ہے اور السیف ٹرانسپورٹ مالک کے ساتھ بھی یہی ہوا جسے اپنا کاروبار بچانے کے لئے معافی مانگنی پڑی ہے-