کوئٹہ: ایک ٹانگ سے معزور شاہ جی بلوچ نے کوہ چلتن عبور کرلیا

532

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شاہ جی بلوچ نے چلتن کی بلندی عبور کرلی ۔ شاہ جی بلوچ کوئٹہ سے تعلق رکھتے ہے جو اپنے ایک ٹانگ سے معزور جبکہ دوسری ٹانگ بھی شدید کمزور ہے تاہم انہوں نے ہمت اور حوصلے سے چلتن جیسے بلند پہاڑ کو پار کرلیا ہے ۔

شاہ جی بلوچ کوئٹہ کے بیشتر پہاڑوں کے تمام رخوں سے مہارت رکھتے ہے پہاڑوں پر کونسا نیوٹریشن کس مہینے میں لے جانا ہے شاہ جی اس شعبے میں سائنسی علم رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ چلتن کا شمار بلوچستان کے سب سے اونچی چوٹیوں میں ہوتا ہے۔ ہزار گنجی اور چلتن کے پہاڑی علاقے ایک دوسرے کے ساتھ واقع ہیں۔