کوئٹہ: آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

444

ایف آئی اے کوئٹہ نے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطاق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے ایک کارروائی میں آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم تیمور شاہ نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

ملزم تیمور شاہ نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر جعلی اکاؤنٹس اور پیجز بنا رکھے تھے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزم کو ژوب سے گرفتار کیا۔

اس دوران ملزم کے موبائل فون سے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز برآمد کر لی گئیں۔ ملزم کے موبائل فون میں زیر استعمال ای میل اور سوشل میڈیا پیج بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ ملزم کو باضابطہ گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔