ڈیرہ بگٹی: ڈھائی سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

146

بلوچستان میں 3 سال بعد پولیو وائرس کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پولیو وائرس کا کیس ضلع ڈیرہ بگٹی سے رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے رہائشی ڈھائی سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچے سے ٹیسٹ کے نمونے 22 فروری 2024 کو لیے گئے تھے۔

پولیو پازیٹو بچہ ڈیرہ بگٹی کی علاقے سوئی کا رہائشی ہے، متاثرہ بچے میں موجود پولیو وائرس وائے بی تھری اے کلسٹر ہے۔

محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے میں موجود پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کوئٹہ سے ہے۔ متاثرہ بچے کی روٹین ایمونائزیشن میں سات بار پولیو ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ 2024 میں رپورٹ ہونے والا یہ پولیو کا پہلا کیس ہے، بلوچستان میں پولیو کا کیس تین سال قبل فروری 2021 میں قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا تھا۔