ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سیلاب زدہ گوادر پہنچ گئی

1026

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ گوادر کے دورے پر پہنچ گئی۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ گوادر میں گذشتہ دنوں بارشوں کے بعد ہونے والے تباہ کاریوں کے بعد علاقہ مکینوں سے اظہار یکجہتی و ان کی مدد کیلئے پہنچی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں گوادر میں مسلسل بارشوں سے کئی علاقے زیرِ آب آگئے۔

بارش کا پانی نہ صرف گھروں میں بلکہ دکانوں میں بھی داخل ہوگیا تھا۔ نکاسی آب کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور کئی کشتیاں برباد ہوگئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) نے فیصلہ کیا ہے کہ بی وائی سی (کراچی) چندہ جمع کرکے ان علاقوں میں جتنا ہوسکے اتنی کمک ضرور کرے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جو انسان دوست اس مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہونا چاہتے ہیں، ہم سے رابطہ کریں، آئیں اپنے قومی فریضہ کو عملی جامہ پہنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔