پنجاب سے جبری لاپتہ طالبعلم خدا داد بلوچ کی بازیابی کیلئے احتجاج، سی پیک شاہراہ بند

140

‏پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ طالب علم خدا داد کی بازیابی کے لئے آج ضلع کیچ کرکی میں لواحقین کی جانب سے سی پیک روڈ پر احتجاج کیا جارہا ہے۔

احتجاج میں علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد، خواتین اور بچے شریک ہیں جبکہ شاہراہ پر آمد و رفت مکمل معطل ہے۔

انہوں نے خدا داد کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے خدا داد کو پڑھنے کے لئے بھیجا تھا لیکن انہیں وہاں سے جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ خدا داد ولد سراج احمد کو 8 مارچ 2024 کی رات 8:30 بجے ایک سفید رنگ کی کار میں ظفر اللہ چوک الرشید ہسپتال سرگودھا کے سامنے سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔ وہ سرگودھا میڈیکل کالج میں پیتھالوجی لیب سائنسز کا طالب علم ہے۔