وڈھ یونیورسٹی کے طلباء نے احتجاجاً شاہراہ بند کردی

503

وڈھ یونیورسٹی کی طلباء نے آر سی ڈی شاہراہ کو بند کردیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

طلباء یونیورسٹی ٹرپ، اساتذہ کی کمی اور یونیورسٹی عمارت کی بحالی کیلئے مظاہرہ کررہے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے یونیورسٹی ڈائریکٹر شیر محمد بنگلزئی سے بات کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن نہ وہ خود یونیورسٹی آرہا ہے نہ مطالبات کو منظور کیا جارہا ہے۔؎

طلباء نے الزام عائد کیا کہ یونیورسٹی ڈائریکٹر اسلام آباد میں بیٹھا ہے جبکہ یونیورسٹی کا پرسان کرنے والا کوئی نہیں۔