مستونگ :پاکستانی فورسز پر بم حملہ

298

نامعلوم افراد نے فورسز چوکی کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا ہے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کیڈٹ کالج کراس کے قریب پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کے حفاطتی چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکہ کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

مستونگ پولیس کے مطابق حملے کا نشانہ پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ تھی تاہم پولیس نے حملے میں نقصانات کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی۔