مستونگ: دو افراد لاپتہ

304

بلوچستان کے علاقے مستونگ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو لاپتہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق غلام اللہ لہڑی ولد رکیا خان لہڑی کو 26 مارچ 2024 رات ساڑھے بارہ بجے کو سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گھر سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا جو تاحال لاپتہ ہے۔

دریں اثنا مستونگ کلی عزیزآباد کے رہائشی نوجوان صدام حسین لاپتہ ہوگئے۔

مذکورہ نوجوان محکمہ تعلیم میں ملازم ہیں جسے پاکستانی فورسز نے 19 مارچ 2024 کو رات بارہ بجے کےقریب چلتن پمپ مستونگ سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا جو تاحال لاپتہ ہے۔

لواحقین نے نوجوان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے