قلات: مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

260

قلات شہر میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے کلی غمگزار کے رہائشی محمد اکرم عرف بابر عزیز ہلاک ہو گیا ۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، ہسپتال سے نعش ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔

حملہ آور موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، قلات پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔