9 سال قبل 11 مئی 2015 کو قلات سے یاسر ولد حاجی پیر محمد کیساتھ جبری لاپتہ کئے گئے عمران بلوچ ولد غلام حیدر کے لواحقین نے درخواست کی ہے عمران بلوچ اور یاسر بلوچ کو بازیاب کیا جائے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ عمران بلوچ کو 9 سال قبل اسکے ساتھی یاسر بلوچ کے ہمراہ ملکی فٹبال گراؤنڈ سے پاکستانی فورسز ایف سی نے گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کیا جن کا آج تک کچھ پتا نہیں چل سکا کہ وہ کہاں ہیں، ہم انسانی حقوق کے کارکنان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ عمران بلوچ اور یاسر بلوچ کے بازیابی کہ لیے آواز اٹھائیں۔
لواحقین نے مزید کہا کہ ان نو سالوں میں ہم نے عمران بلوچ اور یاسر بلوچ کے رہائی کیلئے ایف آئی آر، عدالتوں میں پیشی دینے کیساتھ ہر دروازے پر دستک دی لیکن پھر بھی عمران بلوچ اور یاسر بلوچ بازیاب نہیں ہوسکے، ہم انسانی حقوق کے اداروں اور کارکنان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ عمران بلوچ اور یاسر بلوچ کے بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔