تمپ: آپریشن میں مصروف فوجی اہلکاروں پر گھات حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

612

کیچ کے علاقوں میں فوجی آپریشن میں مصروف اہلکاروں کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے بعد ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچ گئے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ میں تمپ کے علاقوں کلبر، گومازی، کہن و گردنواح میں آج صبح پاکستانی فوج نے آپریشن کا آغاز کیا۔ متعدد گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلوں کو علاقوں میں دیکھا گیا۔

اطلاعات کے مطابق کلبر کے علاقے کوہاڑ میں آپریشن میں مصروف اہلکاروں کو مسلح افراد نے گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں فوجی اہلکاروں کے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ حملے کے بعد علاقے میں ہیلی کاپٹر بھی پہنچ گئے۔

حکام نے تاحال فوجی آپریشن اور حملے میں نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیئے ہیں۔