تربت: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ عدیل بلوچ بازیاب

153

ضلع کیچ کے علاقے تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے عدیل ولد ماسٹر اقبال بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ عدیل ولد ماسٹر اقبال سکنہ تربت ڈاکی بازار آپسر کو پاکستانی فورسز نے 8 مارچ 2023 کو تربت شہر سے لاپتہ کیا تھا۔ انکی بازیابی کے لئے لواحقین جبری گمشدگیوں کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی تھی ۔

بلوچستان سے سیاسی و سماجی حلقے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ عالمی اقوام اور انسانی حقوق کے تنظیمیں پاکستانی اداروں اور حکومت کو بلوچستان میں جاری جبری گمشدگیوں پر جوابدہ ٹھہرائیں اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خاتمے میں کردار ادا کریں۔