تربت: جبری لاپتہ نوجوان بازیاب

204

ضلع کیچ کے علاقے تربت سے اطلاع ہیں کہ ظریف ولد محمد بخش ساکن آپسر بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

جنہیں پاکستانی فورسز نے 9 اگست 2023 کو جبری لاپتہ کیا تھا وہ آج شام بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

ظریف محمد بخش کی فیملی نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز میں کیس رجسٹر کرنے کے علاوہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاج اور اسلام آباد میں بلوچ لانگ مارچ میں شرکت کی تھی جب کہ فیملی نے خود بھی کئی بار مظاہرے اور ریلیاں نکالی تھیں۔

ظریف محمد بخش کے بازیابی کی تصدیق بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کی ہے۔