تربت: تمپ فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

200

پولیس کے مطابق کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقہ نزر آباد میں اسرار ولد سخی داد سکنہ نزر آباد تمپ کو محمد اشرف ولد حسین نانی شخص نے اس وقت گولی مار دی جب وہ اپنے گھر کے سامنے بیٹھے تھے۔

وہ زخمی حالت میں ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کرنے کے دوران خون زیادہ بہنے کے سبب راستے میں ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کے باعث پیش آیا۔ مقتول اور ملزم آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں، واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جب کہ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔