بی این ایم برطانوی چیپٹر کی مسئلہ بلوچستان پر لیڈز میں آگاہی مہم ، پمفلٹ تقسیم کیے گئے

189

مسئلہ بلوچستان کو اجاگر کرنے اور بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دلانے کے لیے بلوچ نیشنل موومنٹ برطانوی چیپٹر کی طرف سے آگاہی مہم کو لیڈز تک وسعت دیا گیا ، جہاں یکجہتی کے اظہار کے لیے اراکین بی این ایم اور حمایتی اکھٹے ہوئے۔

اس مہم نے بلوچ قوم کو درپیش ناانصافیوں پر روشنی ڈالی، بین الاقوامی مداخلت کی فوری ضرورت کی طرف توجہ مبذول کرائی۔اگلے مرحلے میں اس مہم کو کیمبرج اور دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔

اس مہم کے دوران اراکین بی این ایم اور حامیوں نے بلوچ قوم کو درپیش انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف بات کی۔ اس مہم کا مقصد بین الاقوامی سطح پر حمایت اور یکہجتی حاصل کرنا ہے ، جو آئندہ ہفتوں میں بھی جاری رہے گی۔