بولان کے علاقے اللہ یار شاہ ڈیم کی تعمیر کیلئے قائم کرش پلانٹ نذر آتش کردیا گیا،نامعلوم افراد نے ایک مزور کو بھی اغواء کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے اللہ واریہ ڈیم کے قریب دس نامعلوم مسلح افراد نے کریش پلانٹ پر حملہ کرکے نذر آتش کردی، جس کے نتیجے میں کریش پلانٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ وہاں پر موجود چوکیدار کو بھی اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق دس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کریش پلانٹ کو آگ لگ دی اور چوکیدار کو ساتھ لے گئے۔
دریں اثنا قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی المنان کنسڑکشن کمپنی کے پی کے کی جانب سے بولان کے علاقے اللہ یار شاہ ڈیم سے نامعلوم افراد نے وزیرستان سے مزدوری کرنے آنے والے دو مزدوروں کو اغوا کرلیا تھا۔