بلوچستان: فائرنگ اور روڈ حادثہ ، دو ہلاک افراد، تین زخمی

151
File Photo

بولان اور پسنی میں فائرنگ اور روڈ حادثات میں خاتون سمیت تین افراد زخمی اور دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کے بولان کے علاقے سنی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے امام الدین نامی شخص کو ہلاک کیا۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

دوسری جانب تربت پیدل کوہ مراد زیارت کے لیے جانے والے زکری زائرین کو تیز رفتار گاڑی نے بیلار کلانچ کے قریب ٹکر مار دی۔

حادثے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں گاڑی ڈرائیور میر مراد بخش ولد اللہ بخش شکاری سکنہ زارو کلانچ جاں بحق جبکہ زائرین میں سے حاصل ولد ڈولی، سیلان ولد شریف اور گل سمین زوجہ بوہیر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کا تعلق پسنی سے ہے جو کوہ مراد کی زیارت کے لیے پسنی سے پیدل تربت جارہے تھے۔ زخمیوں جی ڈی اے اسپتال گوادر منتقل کردیا گیا۔