مستونگ: نوجوان نے خودکشی کرلی

320

ہفتے کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نوجوان نے خودکشی کرلی-

مستونگ کے کلی پدہ کے رہائشی نوجوان شاہد منظور نے پسٹل سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ لاش کو ضروری کاروائی کے لیے نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا-

خودکشی کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی، اس حوالے سے مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے-

واضح رہے کہ بلوچستان میں خودکشیوں کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے رواں مہینے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں خودکشیوں کے 7 واقعات پیش آئے ہیں جبکہ ہر آنے والے دن کے ساتھ ایسے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے-

گذشتہ سال خودکشیوں کے 80 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے تھیں تاہم ان بڑھتے خودکشیوں کے وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔بلوچستان میں کام کرنے والے سیاسی و سماجی تنظیمیں ان واقعات کی ذمہ داری بیروزگاری غیر یقینی مستقبل اور سب سے زیادہ ریاستی دباؤ کو قرار دیتے ہیں-

بلوچستان میں فورسز کی جانب سے دباؤ، بلیک میلنگ اور دیگر طریقوں سے ہراساں کئے جانے کے بعد متعدد افراد کے خودکشیوں کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایسے واقعات کے خلاف تنظیموں کی جانب سے شدید ردعمل بھی دکھایا گیا ہے-