محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کے خلاف ہڑتال، کوئٹہ میں دکانیں بند

191

پشتونخوا کی کال پر کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کال پر شہر میں کاروباری مراکز بند رہیں-

تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی کال پر آج کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند ہو گئے۔

واضح رہے کہ پی کے میپ نے پارٹی چئیرمین محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کے خلاف ہڑتال کی کال دی تھی۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے سربراہ اور صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر پر پولیس نے بلا جواز چھاپہ مارا ہے۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا الزام ہے کہ انکے پارٹی کے سربراہ نے گذشتہ دنوں قومی اسمبلی کے اجلاس میں حالیہ انتخابات میں دھاندلی اور اس کے ذمہ دار افراد کے خلاف حقائق بیان کیے جس پر رات کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔

ہڑتال کے باعث آج شہر میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہیں پارٹی نے واقعہ کے خلاف دیگر شہروں میں بھی ہڑتال کی کال دیدی ہے-