زیارت ری پولنگ کے دؤران فائرنگ، خاتون ایجنٹ ہلاک

238
فائل فوٹو

دوبارہ ووٹنگ کے دؤران فائرنگ سے انتخابی ایجنٹ ہلاک، تین افراد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں پی بی 7 کے 11 پی ایس میں دوبارہ پولنگ کے دوران گورنمنٹ گرلز پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے خاتون پولنگ ایجنٹ مارا گیا جبکہ واقعہ میں بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ سنجاوی بازار کے خواتین پولنگ اسٹیشن پر اس وقت پیش آیا جب لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کررہے تھیں۔

فائرنگ کا واقعہ سنجاوی سے مسلم لیگ نون کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر نور محمد دومڑ اور جمعیت کے حمایتیوں کے مابین پیش آیا ہے-

دونوں گروپوں میں فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جہاں بعد ازاں فورسز کے بھاری تعداد نے پہنچ کر پولنگ اسٹیشن کو کنٹرول میں لے لیا ہے-

آخری اطلاعات کے مطابق مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر جمیعت کو مسلم لیگ امیدوار کی جانب سے دھاندلی کی شکایت تھیں جس کے وجہ سے دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوا اور دونوں جانب سے جدید ہتھیاروں کے آزادنہ استعمال کیا گیا-

مزید برآں مقامی صحافی کے مطابق اس پولنگ اسٹیشن کے سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کے نور محمد دمڑ کامیاب قرار پائے ہیں-