تربت: ندی میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش 5 روز بعد مقامی لوگوں نے نکال دی

149

اتوار کی شام نہنگ ندی میں ڈوبے شھزاد نامی نوجوان کی میت پانچ دنوں کی طویل جدوجہد کے بعد مقامی غوطہ خوروں اور فیملی نے ندی سے نکال دی۔

شھزاد نامی نوجوان جس کا تعلق کاشاپ دشت سے تھا اتوار کی شام دازن میں نہنگ ندی پار کرتے ہوئے ڈوب گیا تھا جس کی تلاش کے لیے فیملی اور مقامی غوطہ خوروں نے بڑی جدوجہد کی۔

مقامی لوگوں کے مطابق جمعرات کو شھزاد کی نعش پانی سے کسی سرکاری ادارے کی معاونت کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت نکال لی گئی۔

مقامی لوگوں نے اس دوران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت ضلعی سطح پر پی ڈی ایم اے کو مشینری اور دیگر آلات فراہم کرے تاکہ ایسے حادثات میں عوام کی جان کا تحفظ کیا جاسکے ۔ تاہم حکومتی کی بے حسی سے ایک لاش پانچ روز تک پانی میں رہا جو کہ مقامی افراد نے نکال دیا ۔