گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈ نے بلوچ مزدور کو قتل کردیا

531

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے کنٹانی ہور میں پاکستان کوسٹ گارڈ نے سمندر میں بلوچ مزدور کے کائیک پر اسپیڈ بوٹ چڈھا کر اسے قتل کر دیا۔

بتایا جاریا ہے کہ تاحال اسکی لاش کو بھی سمندر سے نہیں نکال جاسکا۔

دوسری جانب واقعہ کے خلاف گوادر میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

حق دو تحریک بلوچستان کے تمام ذمہ داران، جہدکار اور عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر ڈی سی آفس گوادر کے سامنے پہنچ جائیں۔

حق دو نے کہا ہے کہ کنٹانی میں غریب مزدور کے قتل کے خلاف کائیک، پک اپ والوں اور کنٹانی کاروبار سے منسلک لوگوں کا دھرنا جاری ہے جہاں حق دو تحریک بلوچستان کے ذمہ داران و جہدکار بھی موجود ہیں اس لئے تمام لوگ فوری طور پر ڈی سی آفس کے سامنے پہنچ جائیں۔تاکہ احتجاج کو وسعت دے کر بلوچ کش پالیسوں کے خلاف جدوجہد کو تیز کیا جائے ۔