گوادر: پاکستانی فوج پر حملہ

1256

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کو ساحلی شہر گوادر کے علاقے کلانچ میں نلینٹ کے قریب آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملے کی زد میں آکر ایک گاڑی کو نقصانات کا سامنا رہا ہے جبکہ گاڑی میں سوار اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم حملے کی تصدیق یا تردید تاحال حکام نے نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔