کیچ، سبی اور کوہلو میں پاکستانی فورسز پر حملے، ہلاکتوں کی اطلاع

601

بلوچستان کے تین مختلف اضلاع میں پاکستانی فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے-

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند بلوچ آباد میں قائم پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔

سبی سے اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے سبی ریلوے اسٹیشن کے قریب قائم پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے جہاں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے-

اطلاعات کے مطابق حملوں میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

ادھر کوہلو میں 7پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے دوران مخماڑ پولنگ اسٹیشن کے قریبی پہاڑوں سے نامعلوم افراد کی فائر کئے گئے فائرنگ سے لیویز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں اس سے قبل پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری اکثر اوقات بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہے تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔