کچی :یار محمد رند اور عاصم کرد گیلو گروہوب میں جھڑپیں، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

475

بولان انتخابی عمل کے دؤران دو امیدواروں کے حمایتوں کے درمیاں جھڑپیں ہلاکتوں کی اطلاعات ہے-

‏تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بولان غازی شہر میں یار محمد رند اور عاصم کرد گیلو کے حمایتوں اور گارڈز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جھڑپوں کے دؤران ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ شہر میں حالات گشیدہ ہوگئے-

جھڑپوں اور فائرنگ کا سلسلہ کا رات دیر تک جاری رہا-

مذکورہ علاقے میں رند اتحاد کے سربراہ اور آزاد امیدوار سردار یار محمد رند کا مقابلہ گیلو پینل کے سربراہ اور مسلم لیگ نون کے عاصم گردگیلو سے ہے جہاں دونوں ایک دوسرے کے حمایتوں پر دھاندلی کا الزام عائد کررہے ہیں-

علاقے میں کشیدگی کے باعث پاکستانی فوج کی بڑی تعداد نے غازی شہر کو گھیر لیا ہے جبکہ جھڑپوں میں مزید ہلاکتوں کی اطلاعات بھی سامنے آرہے ہیں-

عام انتخابات کے روز بلوچستان شدید افراتفری کا شکار رہا جہاں ایک طرف مجموعی طور پر عوام نے عام انتخابات میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا وہیں مختلف علاقوں میں بم حملوں و فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا، متعدد علاقوں میں شہریوں نے خود ووٹنگ کا عمل روک کر احتجاج ریکارڈ کرائی-