کوہلو: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نے دو افراد جبری لاپتہ

267

بلوچستان کے علاقے کوہلو اور کاہان سے دو افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے کوہلو شہر سے طارق ولد میر حسین لانگھائی اور فضل چیل چیک پوسٹ کاہان سے عبداللہ شاہ ولد محراب مری کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق طارق پیشے کے لحاظ سے درزی ہے، جس کو فورسز نے گذشتہ روز حراست میں لیا جس کے بعد سے لاپتہ ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل طارق کے بھائی دلوش کو فورسز نے سات سال قبل سبی جاتے ہوئے حراست میں لیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں اب فورسز نے ایک اور بھائی کو حراست میں لیا ہے۔