کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری لاپتہ

375

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق ناصر دینار زئی ولد محمد عالم سکنہ کلی بنگلزئی سبزل روڈ کو 7 فروری کی شام اس کے گھر سے پاکستانی فورسز نے لاپتہ کردیا ہے۔

لواحقین نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے انکی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری کے پہلے دوسرے ہفتے کے اختتام تک بلوچستان کے مختلف علاقوں سے آٹھ افراد کے جبری گمشدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔