کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک

615

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر پولیس چوکی کے قریب دھماکا ہوا اور پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد  چوکی کے قریب زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کے مقام سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔