پنجگور: پولنگ اسٹیشنوں پر حملے، دو افراد زخمی

403

پنجگور کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر دھماکے، دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوک آباد تسپ کے مقام پر قائم پولنگ اسٹیشن پر دو مرتبہ نامعلوم افراد نے تین دستی بم پھینکے جو زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے۔

حملے میں دو افراد زخمی ہوئے جنکی شناخت سعود ولد بشیر احمد رحمت اللہ ولد محمد حسن کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وشبود گوٹھ بہادر پولنگ اسٹیشن و گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خدابادان کے قریب دھماکے ہوئے ہیں۔

دریں اثنا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سراوان کے پولنگ اسٹیش میں ایک دستی بم برآمد ہوا ہے۔