پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

306

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے گرمکان نوک آباد کے مقام پر پیش آیا ہے۔ جبکہ قتل ہونے والے شخص کی شناخت خلیل ولد محمد جان کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح سات بجے گھر میں گھس مذکورہ شخص کو قتل کیا ہے۔

مقتول کے بارے میں بتایا جارہا ہے وہ پینٹر تھا تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔