بلوچ کونسل پنجاب یونیورسٹی نے کہا ہے کہ آج جمعیت کے غنڈہ گرد عناصر کی بلوچ اور پشتون طلبہ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آج جمعیت کے 30 کے قریب ڈنڈہ بردار عناصر نے جینڈر اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ میں سپورٹس گالہ کے دوران بلوچ طلبہ پر حملہ کیا جہاں 8 بلوچ طلبہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ عین اُسی وقت جمیعت کے غنڈہ گرد کارکنان مکمل پلان کے ساتھ لاء کالج میں بھی بلوچ و پشتون طلبہ پر حملہ آور ہوئے جہاں 12 طلبہ شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے اگر ان طلبہ کو کچھ ہوا تو انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔ جب بلوچ اور پشتون طلباء ان شرپسند عناصر کی گرفتاری کیلئے وائس چانسلر آفس کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنے کیلئے جمع ہوئے تو لاہور پولیس یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن کے پشت پناہی میں کریک ڈاون کر کے لاٹھی چارج شروع کیا اور ہمارے بہت سے بلوچ و پشتون طلباء کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہم اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور لاہور انتظامیہ سے پرامن بلوچ و پشتون طلبہ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔