پاکستان عام انتخابات: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دھماکے

308

پاکستانی عام انتخابات کے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پولنگ اسٹیشنوں پر دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تربت اور خاران سمیت دیگر علاقوں میں شدید نوعیت کے دھماکے سنی گئی۔

ضلع کیچ میں پولنگ کا آغاز ہوتے ہی مختلف علاقوں میں دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق تربت میں گوگدان، آپسر، ڈنک سمیت کئی مقامات پر پولنگ کا آغاز ہوتے ہی دھماکوں کی آواز گونج اٹھی۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکوں کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز کو نشانہ بنایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اسی طرح سلو بلیدہ اور گومازی تمپ میں پولنگ اسٹیشنز پر دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

خاران شہر میں قلعہ اسکول پولنگ اسٹیشن پر زور دار دھماکہ ہوا جس کی گونج پورے شہر میں سنی گئی۔

دھماکوں کے بعد بعض علاقوں میں فورسز اہلکار جائے وقوعہ پہنچ نہیں سکے۔ لوگوں نے بتایا کہ دھماکوں کے بعد لیویز سمیت فرنٹیئر کور کے اہلکار دکھائی نہیں دیئے۔