نوشکی: پولیس چوکی پر حملہ، اسلحہ و گاڑی ضبط

620

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں گذشتہ شب رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کرکے اسلحہ اور گاڑی اپنے قبضے میں لے کر فرار ہوگئے۔

واقعہ نوشکی کے نواحی علاقے کیشنگی کے مقام پر پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم مسلح افراد پولیس تھانے پر حملہ آور ہوئے، جبکہ حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو بندی بناکر ان کے بندوق اور گاڑی سمیت دیگر سامان قبضہ کرکے فرار ہوگئے۔

تاہم حکام تاحال حملہ آوروں کی شناخت نہیں کرسکے، ناہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔