نوشکی :الیکشن کمیشن کے دفتر پر بم حملہ

575

نوشکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کی آواز شہر میں دور دور تک سنائی دی، پولیس اور فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی-

پولیس کے مطابق دھماکہ دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیا گیا تاہم دھماکے میں کسی قسم کی جانی نقصانات کے اطلاع نہیں-

خیال رہے کہ پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں بلوچستان میں سیکورٹی صورتحال کشیدہ ہیں دو ہفتوں میں مختلف علاقوں میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں نے 77 سے زائد دھماکوں میں انتخابی دفتروں، امیدواروں اور فورسز، پولیس کو نشانہ بنایا ہے۔

ان حملوں میں زیادہ تر کی واقعات بلوچ مسلح تنظیموں کے اتحاد بلوچ راجی آجوئی سنگر “براس” نے قبول کی ہے تنظیم نے بلوچ عوام کو انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انتخابی انتظامات سے دور رہنے کا کہا ہے-

تاہم آج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نہیں قبول نہیں کی ہے-