نواب خیر بخش مری کے دیرینہ ساتھی شری حمد مری انتقال کرگئے

389

بلوچ مسلح جہد کار اور نواب خیر بخش مری کے دیرنہ ساتھی شری محمد ولد بالیل مری 75 سال کی عمر میں گزشتہ روز اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

شری حمد مری تین شہید سرمچاروں تل خان مری، شیر علی مری، بالیل مری کے والد جبکہ شہید گہاور خان مری کے چچا تھے۔

شری حمد مری نواب خیربخش مری کے دیرینہ ساتھی تھے اور دہائیوں سے بلوچ قومی تحریک سے منسلک تھے۔

زندگی کے آخری ایام میں انہوں نے اپنے آنکھوں کی روشنی بھی کھو دی مگر پھر بھی 75 سال کی عمر تک جہد سے منسلک رہے۔