نصیر آباد: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

482

نصیرباد کے علاقے ربی میں ایک ہوٹل میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا جس کی شناخت محمد ولد موسیٰ بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کا تعلق حکومتی یافتہ گروہ سے تھا۔ مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ شخص مویشیوں کی لوٹ مار، جبری گمشدگیوں سمیت متعدد واقعات میں ریاستی فورسز کے معاونت کیا کرتا تھا۔