مچھ میں گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

577

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یو بی اے کے سرمچاروں نے بروز بدھ 21 فروری 2024 کی شب مچھ، بولان ندی میں 6 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا، دھماکے کے نتیجے میں پائپ لائن کا ایک بڑا حصہ تباہ ہوگیا۔

مزار بلوچ نے مزید کہا کہ قابض ریاست کے ہاتھوں مقبوضہ بلوچستان میں جاری قدرتی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث استعماری مشینری اور ہر اس شخص کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اس استحصالی نظام کا حصہ نہ بنیں ورنہ وہ ہمارے نشانے پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔