مستونگ: پاکستانی فورسز نے طالب علم کو لاپتہ کردیا

619

بلوچستان کے ضلع مستونگ سے پاکستانی فورسز نے طالب علم محمد علیزئی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق طالب علم کو رواں مہینے کے دو تاریخ کو فورسز نے گھر سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔

واضح رہے کہ آج بلوچستان کے مختلف علاقوں سے چھ افراد کی جبری گمشدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کیچ کے شہر تربت میں جبری گمشدگیوں کے خلاف آٹھ سے دھرنا جاری ہے۔