ماہ رنگ بلوچ نے عوام کو کوئٹہ سول ہسپتال پہنچنے کی کال دے دی

303

‏بلوچ رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہے کہ ریاست کے جانب لاپتہ افراد کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے بعد انتظامیہ انکے لواحقین کو انکے لاشیں دینے سے انکاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان خاندان کو اپنے بچوں کے لاشوں کو لینے کے لیے زبردستی ایک غیر قانونی فارم دستخط کرنے کے لیے کہا جارہا ہے۔ ان کے خاندان کسی بھی صورت اس غیر قانونی فارم کو دستخط نہیں کریں گے۔

‏انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے باشعور عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ کوئٹہ سیول ہسپتال جلد از جلد پہنچ جائیں اور بلوچ نسل کشی کے خلاف مزاحمت کا حصہ بنیں ۔