قابض پاکستانی فوج و نام نہاد انتخابی مہم پر 15 حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – براس

463

بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کے اتحاد بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان بلوچ خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ براس سرمچاروں نے گوادر، بلیدہ، پنجگور، خضدار، حب، خاران اور نوشکی میں قابض پاکستانی فوج اور نام نہاد انتخابی دفاتر کو مختلف نوعیت کے 15 حملوں میں نشانہ بنایا۔

بلوچ خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ براس سرمچاروں نے 4 فروری کو دو بجے کے قریب گوادر کے علاقے نلینٹ میں نلانی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔ دشمن فوج نے ہمیشہ کی طرح اپنے نقصانات چھپانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں براس سرمچاروں نے 2 فروری کی شب بلیدہ کے علاقے گِلی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر دو اطراف سے حملہ کیا، سرمچاروں نے دشمن فوج پر راکٹ اور گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں دشمن فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات سرمچاروں نے آواران کے علاقے پیرندر ڈھل بیدی اور حسن گوٹھ میں نیشنل پارٹی کے سربراہ میر یعقوب قمبرانی کے گھر پر دستی بم سے سے حملہ کیا گیا، دریں اثناء گیارہ بجے کے قریب میر غفور کے گھر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ افراد کو پہلے ہی تنبیہہ کیا گیا کہ نام نہاد انتخابی مہم چلانے سے گریز کریں، یہ حملے بھی بطور وارننگ کیے گئے جن میں جانی نقصانات سے بچنے کیلئے احتیاط کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے 5 فروری کو ہیرونک میں قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغ کر دشمن کو جانی و مالی نقصانات سے دو چار کیا۔

انہوں نے کہا کہ براس سرمچاروں نے 2 فروری کو پنجگور شہر میں نام نہاد پاکستانی انتخابی امیدوار و سابق وزیر رحمت صالح کے رہائشگاہ، 4 فروری کو انتخابی امیدوار حاجی اسلام کی رہائشگاہ، 5 فروری کو خدابادان میں انتخابی امیدوار و سابق پاکستانی وزیر اسد بلوچ اور تسپ میں حاجی عطاء اللہ کے انتخابی دفتر کو گرنیڈ لانچر سے گولے داغ کر نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ براس سرمچاروں نے 5 فروری کو حب شہر میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے 5 فروری کو مزید دو کارروائیوں میں خاران شہر میں واپڈا کالونی میں واپڈا آفس کے پولنگ اسٹیشن اور گرلز سیکنڈری اسکول کے پولنگ اسٹیشن کو دستی بم حملوں میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے 5 فروری کی شب نوشکی شہر میں الیکشن کمیشن کے دفتر کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے میں دفتر کو نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ براس سرمچاروں نے 5 فروری کو گریشگ سریج میں الیکشن کمیشن کے دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ ایک کارروائی میں 5 فروری کی شب گریشگ سریج میں پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ کومسلح حملے میں نشانہ بنایا جس میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔

ترجمان بلوچ خان نے کہا کہ نام نہاد انتخابی مہم پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔ ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ انتخابی دفاتر اور امیدواروں سے محفوظ فاصلے پر رہیں۔ براس سرمچار جانی نقصانات کو کم کرنے کیلئے محتاط طریقے کے تحت کارروائیاں کررہے ہیں تاہم ہم واضح کرتے ہیں کہ ہماری کارروائیاں شدت اختیار کرینگے۔