پاکستان میں عام انتخابات کے سلسلے میں آج بلوچستان میں سخت سیکورٹی حصار میں پولنگ شروع کی گئی ۔ تاہم امیدوار عوام کو نکالنے میں ناکام رہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ضلع کیچ کے تحصیل زامران میں تین پولنگ کے غیرحتمی نتائج موصول ہوئے جہاں کل رجسٹرڑ ووٹوں کی تعداد تین ہزار کے قریب ہیں۔لیکن کل ووٹ 52 کاسٹ ہوئے ہیں۔
تحصیل زامران کے پولنگ اسٹیشن بادائی ،دشتک اور نوانو میں نیشنل پارٹی کے جان محمد بلیدی 18، پیپلز پارٹی کے ظہور بلیدی 7 ، بی این پی مینگل کے حاجی زاہد 14، ن لیگ اسلم بلیدی 4 اور نیشنل پارٹی کے قومی اسمبلی پھیلن کو 3 ووٹ ملے۔
لوگوں کی عدم دلچسپی اور کشیدگی کے باعث زامران میں مقررہ وقت سے پہلے پولنگ بند کئے گئے ۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بلیدہ گلی میں قائم ایک اہم پولنگ اسٹیشن میں کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوسکا تاہم اسکا تصدیق نہیں ہوسکا ۔