دکی: درجنوں مسلح افراد کا کوئلہ کانوں پر حملہ، دو افراد اغواء، کام بند کرنے کی دھمکی

592

دکی نامعلوم مسلح افراد نے ٹھیکیدار ندی کے قریب اکبر ترین کے ایریا سے کوئلہ کان پر موجود دو افراد کو اغواءکرلیا۔

اغواءہونے والے دونوں افراد کوئلہ کان میں کانکنی کررہے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق افراد کو کوئلہ کان میں کانکنی کے دوران اسلحہ کے زور پر اغواءکرلیا گیا، اغواءہونے والوں میں مسعود ولد بہاول، حیدر ولد کاکڑ اقوام سلیمان خیل ساکنان پکتیا افغانستان شامل ہیں۔

دونوں کانکنوں کا تعلق افغانستان کے علاقے پکتیا سے ہے۔

پچاس سے ساٹھ مسلح افراد نے مختلف کوئلہ کانوں میں پرچیاں تقسیم کرکے کام بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔